پاک فوج نے بھارتی فوج پر چڑھائی کر دی ،متعدد ہلاک
30 جولائی 2019 (21:11) 2019-07-30

شاہ کوٹ:بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا ،جس کے نتیجے میں 3بھارتی فوجی جہنم واصل ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید جب کہ 9 افراد زخمی ہوگئے، پاک فوج نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجی جہنم واصل کر دئیے ،آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بروقت اور موثر کاروائی کرتے ہوئے متعدد بھارتی چوکیوں کو تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں بھارت کو جانی و مالی نقصان بھی اُٹھانا پڑا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کی ہے اور لائن آف کنٹرول کے ڈنا، دھدنیال، جورا، لیپا ، شردا اور شاہ کوٹ سیکٹرپرشہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج کے فائرنگ سے 26 سالہ نوجوان نعمان احمد شہید ہوگیا جب کہ 9 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں،جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


ای پیپر