کوئٹہ :دہشتگردوں کی کاروائی ،4افراد جاں بحق
30 جولائی 2019 (20:26) 2019-07-30

سکیورٹی فورسز پر حملوں کے بعد دہشتگردوں کا ایک اور وار ،باچا خان چوک پر سٹی تھانے کے قریب دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ بچوں اور خواتین سمیت 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ کا اصل ہدف سکیورٹی فورسز کی گاڑی ہی تھا ،پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا اور اس میں قریب کھڑی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ایم ایس سول اسپتال کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ دو بچوں اور ایک خاتون سمیت 20 زخمی ہوئے ہیں۔


ای پیپر