پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سفارش
30 جولائی 2019 (18:03) 2019-07-30

اسلام آباد:اوگرا نے ایک دفعہ پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن اضافے کی سفارش کر دی ،پٹرول کی قیمت میں 5روپے اضافہ کی سمری ارسال کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی،پیٹرولیم ڈویڑن کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول 5 روپے 15 پیسے اور ڈیزل 5 روپے 65 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔


ای پیپر