فوٹو بشکریہ فیس بک

شعیب ملک کے بعد حسن علی بھی جلد بھارت کے داماد بنیں گے
30 جولائی 2019 (14:44) 2019-07-30

لاہور: شعیب ملک کے بعد حسن علی بھی جلد بھارت کے داماد بنیں گے۔ فاسٹ باؤلر کو شادی کیلئے بھارتی لڑکی پسند آگئی۔

ہریانہ کی رہائشی شامعہ آرزو نجی ایئرلائن میں کام کرتی ہیں۔ شامعہ آرزو نے ایروناٹیکل میں بی ٹیک کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ شامعہ آرزو نجی ایئرلائن میں فلائٹ انجینئر کے طور پر کام کرتی ہیں۔

حسن علی نے دونوں فیملیز کے درمیان رشتے کی بات چیت کی تصدیق کر دی۔ حسن علی کا نکاح 20 اگست کو دبئی کے مشہور ہوٹل میں ہوگا۔

دوسری جانب والد شامعہ الطاف حسین نے کہا کہ 17 اگست کو دبئی روانہ ہو رہے ہیں، 20 اگست کو نکاح ہوگا۔


ای پیپر