روز نامہ نئی بات کے اشتہارات کی بندش کیخلاف شہر، شہر احتجاجی مظاہرے
30 جولائی 2019 (11:12) 2019-07-30

لاہور: ہم نہیں مانتے، ظلم کے ضابطے صحافی برداری کا معاشی قتل نہ منظور، نہ منظور، روز نامہ نئی بات کے اشتہارات کی بندش کے خلاف شہر، شہر احتجاجی مظاہرے ۔

روز نامہ نئی بات کے ایک سال میں چوتھی اور رواں ماہ میں دوسری بار اشتہارات کی بندش کے خلاف اسلام آباد میں صحافی سراپا احتجاج، اجمل بلوچ نے حکومتی اقدام کو انتقامی کارروائی قرار دیا۔

پریس کلب لاہور کے باہر بھی صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بزدار سرکار کے خلاف نعرے لگائے۔ کنری میں بھی صحافی برداری سڑکوں پر نکل آئی اور روز نامہ نئی بات کے اشتہارات کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔


ای پیپر