فوٹوبشکریہ فیس بک

شہباز شریف کی جگنو محسن سے ملاقات، پارٹی میں شمولیت کی دعوت
30 جولائی 2018 (10:35) 2018-07-30

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اوکاڑہ کے حلقہ پی پی 184 سے کامیاب آزاد اُمیدوار جگنو محسن سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں حکومت سازی کے بارے میں مثبت گفتگو کی گئی۔ جگنو محسن کرکٹ بورڈ کے چئیرمین نجم سیٹھی کی اہلیہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میاں شہباز شریف نے جگنو محسن کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی جس پر جگنو محسن نے کہا کہ وہ سوچ کر حتمی جواب دیں گی۔ دیگر جماعتیں بھی جگنو محسن کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان پارٹیوں کے ساتھ بھی جگنو محسن کی ملاقات متوقع ہے۔

خیال رہے کہ جگنو محسن نے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑا اور وہ سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

 

 

 


ای پیپر