فوٹوبشکریہ فیس بک

عمران خان نااہلی کیس: جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بینچ سے علیحدہ کر دیا گیا
30 جولائی 2018 (09:10) 2018-07-30

اسلام آباد: ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عمران خان کی نااہلی کیس کے بینچ سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کرنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ کو تبدیل کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بینچ سے علیحدہ کردیا گیا ہے جبکہ کیس کی سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں جسٹں میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔

اس سے پہلے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس عامر فاروق اس بینچ میں شامل تھے اور انہوں نے عمران خان سے یکم اگست تک جواب طلب کر رکھا تھا۔

خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی جماعت جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ عمران خان نے اپنی بیٹی ٹیریان سے متعلق جھوٹ بولا لہذا وہ صادق و امین نہیں رہے، عدالت عمران خان کو آرٹیکل 62 کے تحت نااہل قرار دے۔

 

 

 

 

 


ای پیپر