Kite Flying In Lahore
30 جنوری 2021 (20:36) 2021-01-30

لاہور: پنجاب حکومت نے  کائٹ فلائنگ ایکٹ میں ترمیم لانے کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت پتنگ بنانے ،فروخت کرنے اور پتنگ بازی کرنے والوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔

 ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے کائٹ فلائنگ ایکٹ میں ترمیم لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔پتنگ بنانے والے کو 5سے 20لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائے گا،پتنگ کی خریدو فروخت کرنے والوں کو 1لاکھ سے 15لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکے گا۔پتنگ اڑانے والوں،پتنگ بازی کرنے والوں کو 25ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔

کائٹ فلائنگ ایکٹ میں ترمیم پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد نافذ العمل ہو گا۔ ذرائع کے مطابق کائٹ فلائنگ ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے سفارشات تیار کر لی گئی ہیں۔


ای پیپر