Azerbaijan-Armenia
30 جنوری 2021 (19:11) 2021-01-30

ترکی :نگورنو کاراباخ میں جنگ بندی کی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے روس اور ترکی کے مشترکہ نگرانی مرکز کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

آذربائیجان کی وزارت دفاع کے مطابق، کاراباخ کے ضلع اغدام میں کھولے گئے مشترکہ نگرانی مرکز میں روس اور ترکی کے ساٹھ ساٹھ اہلکار تعینات ہوں گے۔

 دوسری جانب ترکی کا کہنا ہے، نگرانی مرکز پر ایک جنرل اور 38 فوجی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے، ڈرونز اور دیگر ذرائع سے حاصل ڈیٹا کے ذریعے نگرانی کا عمل یقینی بنایا جائے گا۔ 


ای پیپر