Dubai citizenship: United Arab Emirates (UAE) go give citizenship to some expatriates
30 جنوری 2021 (18:30) 2021-01-30

دبئی :دبئی میں شہریت اختیار کرنے والوں کیلئے متحدہ عرب امارات نے بڑی خوشخبری سنا دی ،امارات نے نئے قوانین کے مطابق غیر ملکی افراد کو اپنے ملک کی شہریت دینے کا فیصلہ سنادیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ایسے تمام غیر ملکی افراد کو اپنے ملک کی شہریت دینے کا فیصلہ اور باقاعدہ اس کا قانون بنا لیا ہے جو باصلاحیت اور سرمایہ دار ہوں ،متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران محمد بن راشد المکتوم نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اعلان کیا کہ سرمایہ کار، خاص ہنر رکھنے والے افراد اور پیشہ ور لوگوں کو اماراتی شہریت دی جا سکے گی۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں لاکھوں کی تعداد میں ایسے بے شمار لوگ موجود ہیں جو روزگار کے سلسلے میں وہاں مقیم ہیں ،جن میں کئی ایسے بڑے سرمایہ دار ہیں جن کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کی معیشت پر بڑا گہر ا اثر پڑتا ہے لیکن تارکین وطن کو سب سے بڑا مسئلہ یہاں پر یہ ہی ہوتا تھا کہ وہ مستقل رہائش متحدہ عرب امارات میں نہیں لے سکتے تھے ،لیکن اب اس قانون کے تحت تمام ایسے افراد جو اچھا سرمایہ اور ہنرمند ہونگے وہ متحدہ عرب امارات کی شہریت کیلئے باقاعدہ اپلائی کر سکتے ہیں ۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کی وجہ سے بگڑتی صورتحال کے پیش نظر متعدد ممالک اپنے اپنے ملک کی آمدن بڑھانے کیلئے مختلف ذرائع استعمال کر رہے ہیں تاکہ ان کی معیشت کو سہارا مل سکے ،ایسا ہی کچھ متحدہ عرب امارات نے بھی ان قوانین میں تبدیلی کر کے اپنی ملکی معیشت کو سہارا دینے کیلئے فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کے ملک کا سرمایہ ان کے اپنے ملک میں ہی موجود رہے اور زیادہ سے زیادہ لوگ بیرون ملک سے بھی متحدہ عرب امارات کی شہریت اختیار کر کے ان کی معیشت کو سہار ا دے سکیں ۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران محمد بن راشد المکتوم نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اعلان کیا کہ سرمایہ کار، خاص ہنر رکھنے والے افراد اور پیشہ ور لوگوں کو اماراتی شہریت دی جا سکے گی۔


ای پیپر