Molana Fazlurehman Big Announcement
30 جنوری 2021 (17:13) 2021-01-30

پشاور :پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا براڈ شیٹ نے حکومت کی نالائقی کا پول کھول دیا ہے ،براڈشیٹ میں ان کی نااہلی سے قوم کو اتنا بڑانقصان ہوا ،موجودہ حکمرانوں کے دور میں پاکستان رسو اہو رہا ہے ۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا ضروری ہے نام نہاد حکومت کا  خاتمہ کیا جائے ،قوم کی حقیقی نمائندہ جماعت  پاکستان کیلئے ناگزیر ہو چکی ہے ،اس وقت ہر شعبہ زندگی سے وابستہ لوگ کرب میں مبتلا ہیں،اس وقت ریاست  خطرے میں ہے ،انہوں نے کہا معیشت ڈوبیتی ہے تو ریاست کی کشتی ہچکولے کھاتی ہے ،ہم پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں،نااہلوں سے ملک کو نجات دلانا قومی فریضہ بن چکا ہے ،پی ڈی ایم کل بھی متحد تھی اور آج بھی متحد ہے ۔

انہوں نے مزید کہا اختلاف رائے پر بغلیں نہیں بجانی چاہیں ،پی ڈی ایم بہترین طریقے سے کارڈ کھیل رہی ہے ،پی ڈی ایم کے جلسوں نے ماضی کے جلسوں کے ریکارڈ توڑے ہیں،پوری قوم نے دیکھا جلسوں میں  لوگوں کتنی بڑی تعداد نے شرکت کی ،9 فروری کو حیدرآبادمیں بہت بڑا جلسہ کریں گے ،حکمرانوں کا مستقبل  تاریک ہے ،ضمنی اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ،سینیٹ الیکشن میں حصہ نہ لیتے تو سینیٹ ان نالائقوں سے بھر جاتا ،انہوں نے کہا حکمران حماقتوں کے دریا میں ڈوبے ہوئے ہیں،باغی اراکین کی بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا جو ہماری جماعت کا حصہ نہیں ان کی باتوں پر  نوٹس کیالینا ۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا 25جولائی 2018 الیکشن کے نتائج پر اعتراض ہے ،الیکشن کے نتائج تبدیل کیے گئے ،جس کو حق حکمرانی نہیں تھا ،اسی کو حق حکمرانی کیوں دیاگیا؟انہوں نے کہا پیپلزپارٹی نے تجویز دی ہے ،پی ڈی ایم اجلاس میں غور ہو گا ،ہندوستان کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے ،افغانستان،ایران اس وقت بھارت کے کیمپ میں ہیں،حکومت کی ناقص خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان بین  الاقوامی طور پر تنہائی کا شکار ہے ۔


ای پیپر