Shah Mehmood Qureshi Big Statement about USA
30 جنوری 2021 (16:43) 2021-01-30

ملتان :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ سے میری ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے ، امریکی وزیرخارجہ کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی،گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ کو پیغام پہنچا دیا کہ پاکستان کی خواہش ہے خطے میں امن و استحکام ہو۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا افغانستان میں امن کے قیام میں پاکستان کا اہم کردار ہے ،کسی کو شک نہیں ہوناچاہیے افغان امن مذاکرات آسان نہیں تھے ،پاکستان چاہتا ہے خطے میں امن استحکام ہو ،انہوں نے کہا پاکستان انے افغان جنگ میں ہزاروں قربانیاں دیں ،پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا پاکستان کی فورسز نے امن و استحکام قائم کرنے میں بھرپور ادا کیا ،ہمیں دہشت گردی  سے متاثرہ افراد کی تکالیف  کا اندازہ ہے،انہوں ڈینیئل پرل قتل کیس سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا ہماری عدالتیں آزاد اور اپنے فیصلے خود کرتی ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز گفتگو میں امریکہ کے نئے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ انھوں نے صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ دہشتگرد احمد عمر شیخ سمیت دیگر کی رہائی کے عدالتی فیصلے پر اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے بات کی ہے اور انھیں امریکہ کے خدشات سے باور کرایا ہے۔


ای پیپر