Coldest Known Temperature on Earth Recorded in Antarctica
30 جنوری 2021 (15:58) 2021-01-30

لاہور:انٹارکٹک میں آئس برگ A68a جو کبھی ایک بڑا برفانی تودہ ہوا کرتا تھا اب اپنے اختتام کے قریب ہے۔ 

اس تودے کا ایک ایک بڑا ٹکڑا جو تقریباً 5800 مربع کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے لیکن اب ایک بڑا حصہ ٹوٹ کر تقسیم کا شکار ہو گیا ہے۔

سٹلائیٹ سے حاصل کی گئی تصاویر میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ اس برفانی تودے کے دو بڑے ٹکڑے ایک دوسرے کے قریب سے سرک رہے ہیں جو جنوبی جارجیا کی برطانوی حدود سے جنوبی مشرق سے تقریباً 135 کلومیٹر دور ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جلد ہی یہ مزید دور ہو جائیں گے۔

تین برسوں سے زائد عرصے تک آئس برگ A68a دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ تھا۔ اپنے عروج پر اس تودے کا رقبہ برطانیہ کے علاقے ویلز، امریکی ریاست نیو جرسی یا اسرائیل کے ایک چوتھائی کے برابر تھا۔


ای پیپر