US, Italy, arms sales, Saudi Arabia, UAE, UN
30 جنوری 2021 (14:44) 2021-01-30

نیویارک: امریکا کے بعد اٹلی نے بھی متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو ہزاروں میزائلوں کی فروخت روک دی ہے۔

اٹلی نے دونوں ممالک پر 18 ماہ پہلے لگائی اس پابندی کو مستقل کر دیا ہے۔ اطالوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے سعودی عرب اور امارات کو میزائل اور لڑاکا طیاروں کے لیے بموں کی فراہمی منسوخ کر دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اٹلی کی حکومت کا یہ اقدام دنیا کو امن کا واضح پیغام ہے، کیونکہ ان کے ملک کے لیے انسانی حقوق کا احترام زیادہ ضروری ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور امارات نے 2016 میں اٹلی سے 20 ہزار میزائلوں کی خریداری کے لیے 48 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا معاہدہ کیا تھا۔


ای پیپر