PM Imran Khan, condolences, death, Jamaat-e-Islami leader, Hafiz Salman Butt
30 جنوری 2021 (13:58) 2021-01-30

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ، انہوں نے مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی اور صبر کی دعا کی۔

اپنی ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے حافظ سلمان بٹ کی رحلت پر میری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں انکے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے سینئر رہنما حافظ سلمان بٹ انتقال کرگئے ۔ ان کو گذشتہ روز دل کا دورہ پڑا تھا جس کی وجہ سے ان کو ہسپتال لایا گیا تھا ۔ ان کو شوگر اور گردوں کا مرض بھی لاحق تھا۔

حافظ سلمان بٹ کی موت پر ملک بھر میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرنا حق کی بات ہے لیکن حافظ سلمان بٹ کی اچانک موت پر دکھ ہوا ہے ۔ ان کی سیاسی اور دینی خدمات سالوں تک یاد رکھی جائیں گی ۔

یاد رہے کہ حافظ سلمان بٹ دو بار رکن قومی اسمبلی اور ایک بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں ۔ حافظ سلمان بٹ ریلوے پریم یونین کے صدر تھے ۔


ای پیپر