Shafqat Mahmood,education,universities,education
30 جنوری 2021 (13:43) 2021-01-30

سکھر:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ یکم فروری سے تمام پرائمری سکول اور جامعات کھل جائیں گے۔ تعلیم کا بہت نقصان ہو چکا ہے ٗ بدقسمتی سےپاکستان میں کرپشن ہمیشہ ہائی گریڈ پر رہی ہے۔

وفاقی وزیر شفقت محمود نے سکھر میں میر معصوم شاہ مینار کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  لوٹ مار کا دور ختم ہو چکا ہے۔ احتساب ہونا ابھی باقی ہے۔عالمی وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے بند ہونے والے تمام تعلیمی ادارے یکم فروری سے کھول دئیے جائیں گے۔تمام پرائمری سکول اور جامعات کھول رہے ہیں کیونکہ پہلے ہی تعلیم کا بہت نقصان ہو چکا ہے۔

تاریخی ورثے کو محفوظ رکھنا چاہیے اور ہمیں اپنے ماضی کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ میرے علم میں نہیں کہ میری آمد پر یہاں دکانیں بند کروائی گئی ہیں۔ کرپشن پاکستان کا اولین مسئلہ ہے اور یہاں پر ہمیشہ ہائی گریڈ پر رہی ہے۔ مگر اب لوٹ مار کے دور کا خاتمہ ہو چکا ہےاور احتساب کا وقت آنیوالا ہے کیونکہ احتساب ہونا ابھی باقی ہے۔

وفاقی وزیر نے اس موقع پر مزید کہا کہ عالمی وبا کی وجہ سے پوری دنیا میں تعلیمی نظام کو دھچکا لگا اور خاص طور پر پاکستان میں بچوں کی تعلیم کا بہت حرج ہوا لیکن اب ہم مزید نقصان برداشت نہیں کر سکتے اس لئے تعلیمی اداروں کو کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔


ای پیپر