Launching Ceremony, China, Frigate, Pakistan Navy, PTI government
30 جنوری 2021 (13:03) 2021-01-30

اسلام آباد: پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار فریگیٹ جہاز کی لانچنگ تقریب ، تقریب کا اہتمام ہڈونگ ژونگواشپ یارڈ چائنہ میں کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے کموڈوراظفر ہمایوں مہمان خصوصی تھے۔ جہاز جدید ٹیکنالوجی ، جنگی آلات ، اسلحہ اور سینسرز سے لیس ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس جہاز کی شمولیت سے سمندری دفاع مزید مضبوط ہوگا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ کی بروقت تکمیل شپ یارڈ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ فریگیٹ جہازوں کی تیاری پاک چین دوستی کی عکاس ہے

یاد رہے کہ چین اور پاکستان دوست ممالک ہیں ، دونوں ممالک نے اس دوستی کو اور بھی مضبوط کرنے کے لیے سی پیک جیسے بڑے منصوبے شروع کیے ہوئے ہیں جو دونوں ممالک کی قسمت بدل دے گا۔


ای پیپر