Pakistan, report, implementation, FATF Action Plan, PTI government
30 جنوری 2021 (12:24) 2021-01-30

اسلام آباد: پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد کی رپورٹ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو پیش کر دی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد میں اہم پیش رفت کرلی ، پاکستان نے 27 میں سے 21 نکات پر مکمل عمل درآمد کر لیا ، باقی ماندہ 6 نکات پر اہم پیش رفت کی ہے ، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف سے اس سال اچھی خبر آنے کی امید ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان چند روز قبل براہ راست مذاکرات ہوئے ، پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر حماد اظہر نے کی تھی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ روکنے کیلئے قانون سازی کی ، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی تمام 27 شرائط پر مکمل یا جزوی عمل درآمد کیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کی 27 میں سے کوئی بھی شرط نامکمل نہیں ہے۔

جنوری 2019 میں پاکستان نے صرف ایک شرط پر مکمل عمل درآمد کیا تھا ، جنوری 2019 میں ایک پر جزوی عمل درآمد اور 25 شرائط نا مکمل تھیں۔ اکتوبر 2020 میں پاکستان نے 21 شرائط پر مکمل عمل درآمد کیا۔ اکتوبر 2020 میں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی 6 شرائط پر جزوی عمل درآمد کیا۔


ای پیپر