Official anthem, Pakistan Super League, social media, platforms, PCB
30 جنوری 2021 (10:35) 2021-01-30

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن چھ کا ترانہ تیار کر لیا گیا، پاکستان سپر لیگ سیزن چھ کا ترانہ نصیبو لال، آئمہ بیگ اور اسٹنر بردارز نے گایا ہے۔

پی ایس ایل کا گانا اگلے ہفتے جاری کیا جائے گا ، عالمی وبا کے ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے گانے کو محدود رہ کر فلمایا گیا ہے ۔ پاکستان سپر لیگ کا آفیشل ترانہ سپرلیگ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ترانے کی لانچنگ کے لیے باقاعدہ تقریب نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 5 کا اینتھم “تیار ہوں” علی عظمت ، عارف لوہار ، ہارون راشد اور عاصم اظہر نے گایا تھا ، سیزن فور میں فواد خان جبکہ پی ایس ایل تھری ، ٹو اور ون کا آفیشل اینتھم گانے کا اعزاز علی ظفر کو ملا تھا۔


ای پیپر