پاکستان میں کورونا سےمزید 46افراد جاں بحق ،تعداد 11ہزار 560 ہو گئی
30 جنوری 2021 (09:10) 2021-01-30

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سےمزید 46افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جس کے بعد اموات کی تعداد 11ہزار 560 ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران 43ہزار381 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار 644 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو گئی۔

پاکستان میں اس وقت  متاثرین کی مجموعی تعداد 5لاکھ 41ہزار 31 تک ہےجبکہ 4لاکھ 96ہزار 745 مریضوں نے کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

دوسر ی جانب سندھ میں بدھ سے کورونا ویکسین لگانے کا اعلان، پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی۔

 سندھ حکومت نے بدھ کے روز سے صوبے میں کورونا ویکسین لگانے کا اعلان کر دیا ہے جب کہ پہلے مرحلے میں سندھ کے دس اضلاع میں فر نٹ لا ئن ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات ناصر حسین نے کہا ہے کہ بروز اتوار کو ویکسین موصول ہوجائیں گی اور اس کے بعد بدھ سے ویکسین کی خوارک فراہم کی جائیں گیں۔

گیلپ پاکستان کے مطابق موجودہ سروے میں81 فیصد افراد نے اس بات سے انکار کیا کے ان کے جاننے والوں میں کوئی شخص کورونا سے متاثر ہوا ہے جبکہ 19 فیصد افراد نے اپنے حلقہ احباب میں کسی کے وائرس سے متاثر ہونے کا بتایا ہے ۔


ای پیپر