مسلط شدہ جنگ کا بھرپور جواب دیں گے : میجر جنرل آصف غفور
30 جنوری 2020 (21:53) 2020-01-30

راولپنڈی: سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستانی سول و ملٹری لیڈر شپ خطے میں امن کی خواہاں ہے، جنرل قمر باجوہ کی سپیریر ملٹری سٹریٹیجی نے جنوبی ایشیا کو بہت بڑی تباہی سے بچایا۔

 سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بطور کور کمانڈر اوکاڑہ نئی ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل راولپنڈی میں میڈیانمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پچھلی دو دہائیوں میں دہشت گردی کے خلاف بقا کی جنگ لڑی،فروری 2019 میں پاک بھارت جنگ دستک دے چکی تھی،افواج پاکستان کی تیاری، موثر جواب نے امن کا راستہ ہموار کیا،تینوں سروسز نے اپنے آپ کو قابل فورس کے طور پر منوایا،پاکستانی قیادت نے اس خطرے کو احسن طریقے سے نمٹایا۔

  میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ جنرل قمر باجوہ کی سپیریر ملٹری سٹریٹیجی نے جنوبی ایشیا کو بہت بڑی تباہی سے بچایا،پاکستانی سول و ملٹری لیڈر شپ خطے میں امن کی خواہاں ہے، جنرل باجوہ کی ملٹری ڈپلومیسی نے اقوامِ عالم میں پاکستان کا مقام بلند کیا۔مقبوضہ کشمیر میں لگی آگ پورے خطے میں پھیل سکتی ہے۔دنیا کو بھی اس خطرے کا ادراک ہو نا چاہیے۔ کامیاب ملٹری ڈپلومیسی نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو نمایاں کیا آرمی چیف نے پاکستان کی سلامتی و ترقی کو ہمیشہ مقدم رکھا،پاکستان مشکل وقت میں بہتری کی طرف جا رہا ہے،اس مثبت پیش رفت کو برقرار رکھنا ہے متحد ہو کر مشکلات کا مقابلہ کرنا ہے کوئی دنیاوی طاقت ایک متحد قوم کو شکست نہیں دے سکتی،افواج اسلحے کے زور پر نہیں، جذبہ ایمانی اور عوام کی حمایت سے لڑتی ہیں ذمہ دارافراد ایسے بیانات نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے آپریشن شیر دل سے ضرب عضب تک کی کامیابیوں کو ردالفساد کے ذریعے مستحکم کیا ردالفساد سب سے مشکل آپریشن اور دائمی امن کیلئے اہم ترین مرحلہ ہے خطے میں امن کیلئے آرمی چیف کے تاریخی اقدامات رہے۔ آرمی چیف نے ملکی امن کیلئے اہم اور مشکل اقدامات کیے،آرمی چیف نے مذہبی ہم آہنگی و مدرسہ ریفارمز میں اہم کردار ادا کیا آرمی چیف نے پاک افغان اور پاک ایران سرحد کو مضبوط و محفوظ کیا،باجوہ ڈاکٹرائن ملکی سلامتی پر کوئی بھی سمجھوتہ کیے بغیر ملک اور خطے میں امن لانا ہے آئی ایس آئی دنیا کی مانی ہوئی انٹیلی جنس ایجنسی ہے،آئی ایس آئی ، آئی بی اور ملٹری انٹیلجیس نے مل کر بہت سے دہشت گردی کے واقعات کو روکا ہمیں اپنی انٹیلی جنس ایجنسیوں پر فخر ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مسلط شدہ جنگ کا بھرپور جواب دیں گے،افواج پاکستان کی تیاری، موثر جواب نے امن کا راستہ ہموار کیا،پاکستان اور افواجِ پاکستان ہمیشہ بھارت کو سرپرائز دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں،جو فوج آٹھ ملین کشمیریوں کو 71سال سے شکست نہیں دے سکی وہ207ملین پاکستانیوں کو کیسے شکست دے سکتی ہے،بھارتی سول ملٹری لیڈر شپ کو بھی خطے میں امن کی اہمیت کا ندازہ ہونا چاہیے، مقبوضہ کشمیر میں لگی آگ پورے خطے میں پھیل سکتی ہے۔دنیا کو بھی اس خطرے کا ادراک ہو نا چاہیے،بھارتی لیڈر شپ کو چاہیے کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کو بند کریں،پہلے بھی کہا تھا اگر بھارت نے جنگ شروع کی تو ختم ہم کریں گے ،میڈیا کا افواج پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار رہا،میڈیا نے افواج اور شہیدوں کے لواحقین کے دل جیتے۔


ای پیپر