ہاشم آملہ کی پی ایس ایل میں انٹری
30 جنوری 2020 (20:34) 2020-01-30

لاہور: میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی کی جانب سے بڑے اعلانات کا سلسلہ جاری ہے۔

جنوبی افریقا کے اسٹار بیٹسمین اور دنیائے کرکٹ کا بڑا نام ہاشم آملہ زلمی فیملی کا حصہ بن گئے۔ ہاشم آملہ پاکستان سپر لیگ فائیو میں پشاور زلمی کے بیٹنگ مینٹور کی زمہ داریاں سنبھالیں گے۔

پشاور زلمی کے چےئرمےن جاوید آفریدی نے کہا کہ ہاشم آملہ لیجنڈ بیٹسمین اور دنیائے کرکٹ کا بڑا نام ہیں انہیں زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ پشاور زلمی کے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ ہاشم آملہ کا پشاور زلمی سے منسلک ہونا باعث خوشی ہے۔

پشاور زلمی ہر سال پی ایس ایل میں نوجوان کرکٹرز کو بڑے کرکٹ لیجنڈز کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ ہاشم آملہ موجودگی سے جہاں بیٹسمینوں کو فائدہ ہوگا وہیں ہمارے نوجوان کرکٹرز کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا ۔ ہاشم آملہ نے124ٹیسٹ، 181ون ڈے اور 44 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی۔


ای پیپر