کرونا وائرس خطرات،پاکستان کا چین سے متعلق اہم فیصلہ
30 جنوری 2020 (18:41) 2020-01-30

گلگت :پاکستان نے پاک چین خنجراب بارڈر کو2فروری سے کھولنے کا فیصلہ موخر کر دیا، خنجراب بارڈر کو چین میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے باعث نہیں کھولا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ووہان میں کرونا وائرس کے پھیلاﺅ اور اسے دوسرے ممالک تک پہنچنے کے خدشات کی وجہ سے خنجراب پاک چین بارڈر کوکھولنے کا فیصلہ موخر کر دیا گیا ہے، کمشنر گلگت کے مطابق پاک چین خنجراب بارڈر 2سے8فروری تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور بارڈر کے ذریعے پاکستانی تاجروں کے پھنسے ہوئے 186ٹرکوں کو لانے کےلئے کھولا جا رہا تھا۔


ای پیپر