اوگرا کی یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں 6 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش
30 جنوری 2020 (17:29) 2020-01-30

لاہور : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ماہ فروری میں حیران کن کمی کی سمری ارسال کر دی گئی ہے ،جس میں پٹرول کی قیمت میں 6پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 15فیصد کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی گئی ہے مپاکستان میں پٹرول 6پیسے فی لیٹر کم ،ہائی سپیڈ ڈیزل 2روپے 47پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز زیر غور ہے ،سمری میں لائٹ ڈیزل ایک روپیہ 10پیسے مہنگا ،جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت کو 66پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

قیمتوں کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دینگے ،نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا ۔


ای پیپر