آسیہ بی بی سے متعلق دفتر خارجہ کا دوٹوک موقف
کیپشن:   Image Source : Facebook
30 جنوری 2019 (21:41) 2019-01-30

اسلام آباد : وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد آسیہ بی بی آزاد شہری ہے‘وہ جہاں چاہیں جاسکتی ہیں ۔

بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آسیہ بی بی آزاد شہری ہے‘ وہ اپنی نقل و حرکت میں مکمل آزاد ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ آسیہ بی بی پاکستان کے اندر یا بیرون ملک جہاں جانا چاہے جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سال 31 اکتوبر کو توہین رسالت کیس میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کی سزا کالعدم قرار دے کر ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔


ای پیپر