Image Source : Twitter Anil

انیل کپور خطرناک بیماری میں مبتلا ،انتہائی تشویشناک خبر
30 جنوری 2019 (21:09) 2019-01-30

ممبئی :بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور کے چاہنے والوں کیلئے انہتائی تشویشناک خبر ، انیل کپور نے بتا یا کہ انہیں دو سال سے کلاسفکیشن نامی نے جکڑا ہو ا جس کی وجہ سے ان کے کندھے میں شدید تکلیف رہتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ماضی میں اپنی فلموں کے خود اسٹنٹ کرنے والے انیل کپور کندھے کی خطرناک بیمار ی میں مبتلا ہو گئے ، انیل کپورنے بتایا اس بیماری میں کیلشیم کندھے میں جمع ہو جا تا ہے جس کی وجہ سے کندھے میں انتہائی شدید قسم کا درد رہتا ہے ،انہوں نے بتا یا کہ ان کے دائیں کندھے میں شدید تکلیف ہے ،اس بیماری کو کلاسیفکیشن کا نام دیا جاتا ہے ۔

انیل کپور اس بیماری کے علاج کیلئے رواں سال اپریل میں جرمنی جائیں گے ،ماضی میں اسٹنٹ کرنے کی وجہ سے انیل کپور کے کندھے متاثر ہوئے جس سے اس بیماری میں اضافہ ہو ا ۔


ای پیپر