بنوں دھماکہ، مارٹر گولہ کہاں سے آیا اور کیسے پھٹا؟ پولیس اُلجھی گُتھی کو سُلجھا نہ سکی
30 جنوری 2019 (12:08) 2019-01-30

اسلام آباد: بنوں دھماکے میں جاں بحق ایک ہی خاندان کے 6افراد ایک ساتھ منوں مٹی تلے سو گئے، پورا گھرانہ ختم ہونے پر علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔

بنوں دھماکے میں جاں بحق افراد نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کر دیئے گئے۔ بم ڈسپوزل یونٹ اور پولیس تحقیقات میں مصروف، بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکہ مارٹر گولہ پھٹنے سے ہوا، مارٹر گولہ کہاں سے آیا اور کیسے پھٹا؟ پولیس ابھی تک کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی۔

واضح رہے کہ دھماکے میں گھر کا سربراہ ماسٹر برکت اللہ، ان کی بیوی، تین بیٹے اور ایک بیٹی جاں بحق ہونے سے پورا گھرانہ ختم ہو گیا۔


ای پیپر