سعودی عرب میں شادی کیلئے عمر کی حد مقرر
30 دسمبر 2019 (23:57) 2019-12-30

ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے شادی کرنے کے لیے نئی قانون سازی کرتے ہوئے پہلی بار عمر کا تعین کرتے ہوئے شادی کے لیے عمر کی حد 18 سال مقرر کردی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے شادی کرنے کے لیے نئی قانون سازی کرتے ہوئے پہلی بار عمر کا تعین کرتے ہوئے شادی کے لیے عمر کی حد 18 سال مقرر کردی۔ سعودی عرب میں نئی قانون سازی سے قبل شادی کے لیے کوئی مخصوص عمر کا تعین نہیں تھا اور کئی واقعات میں لڑکیوں کی شادی 15 سال سے کم عمری میں بھی کرائی جاتی تھیں۔

چائلڈ میریج کے نئے قانون کے لیے کئی ماہ سے قانون سازی جاری تھی، تاہم وزارت انصاف نئے نئی قانون سازی سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔چائلڈ میرج پروٹیکشن نامی بل کو سعودی شوری کونسل نے پاس کیا اور اس بل پر گزشتہ کئی ماہ سے قانون سازی جاری تھی۔


ای پیپر