گیم آف تھرونز کے شہرہ آفاق گرے جوئے جہان فانی سے رخصت
30 دسمبر 2019 (23:05) 2019-12-30

بلفاسٹ : گیم آف تھرونز سے شہرت حاصل کرنے والے بے مثل اداکار اینڈریو ڈنبار جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ان کی موت کے دوستوں اور ساتھی اداکاروں نے تصدیق کر دی ہے، وہ کرسمس کے موقع پر بلفاسٹ آئرلینڈ میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے، ان کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔

پولیس نے ان کی موت کو مشتبہ قرار دینے کی تردید کر دی ہے۔ڈنبار اپنی عمر کی تیسری دہائی میں تھے اور ایک ڈی جے کے طور پر بھی کام کرتے تھے، ان کے اداکاری کے کیرئر میں لائن آف ڈیوٹی اور ڈیری گرلز جیسے مشہور ٹی وی شو شامل تھے۔یاد رہے کہ  انہوں نے تھیون گریجوائے کے کردار میں اپنے فن کے جوہر دکھا کر چہار دام تعریف و تحسین حاصل کی تھی۔ڈنبار نے گیم آف تھرونز میں اسٹارک کے بینرمین اور بیٹل آف باسٹرڈز میں شمالی اتحادی کے طور پر بھی کام کیا ہے۔


ای پیپر