بچے سے زیادتی کرنے والا قاری شمس ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
30 دسمبر 2019 (22:20) 2019-12-30

مانسہرہ : مانسہرہ کی مجسٹریٹ عدالت نے مدرسے میں زیر تعلیم 10 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم قاری شمس الدین کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے سخت سیکیورٹی میں ملزم کو مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور 14 دن کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے پانچ دن کا ریمانڈ منظور کیا۔انچارج پراسیکیوٹر محسن مصطفی کا کہنا تھا کہ ملزم کا ڈی این اے کرایا جائے گا اور شریک ملزمان سے متعلق تفتیش کی جائیگی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کو تین دن تک پناہ دینے والوں کو بھی شامل تفتیش کیا جا سکتا ہے۔ملزم گورنمنٹ ہائی اسکول ٹھاکر میرا میں معلم ہے۔


ای پیپر