جراسک پارک کی سیر کرتے 7افرادموت کے منہ میں چلے گئے
30 دسمبر 2019 (20:31) 2019-12-30

ہوائی: امریکی ریاست ہوائی میں ایک سیاحتی ہیلی کاپٹر پرواز بھرنے کے فوری بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹی سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ہوائی کے سیاحتی مقام ’ ناپالی کوسٹ اسٹیٹ پارک‘ کی سیر کو جانے والا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد لقمہ اجل بن گئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کے ملبے سے 6 لاشوں کو نکال لیا ، ہلاک ہونے والوں میں ونکونسن کی معروف تاجر خاتون 47 سالہ ایمی گینن اور ان کی 13 سالہ بیٹی جوکیلین گینن بھی شامل ہیں۔


ای پیپر