احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے : وزیر اعظم
30 دسمبر 2019 (19:25) 2019-12-30

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جس نے کرپشن کی وہ سزا بھگتے گا، احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، نیب قوانین میں اصلاحات خود اپوزیشن کا بھی مطالبہ رہا، اپوزیشن پارلیمنٹ میں قانون سازی کے بجائے ذاتی کیسز کا دفاع کرتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک اہم میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سال بھر میں معاشی اور سفارتی کامیابیاں اجاگر کی جائیں۔ شیلٹر ہوم اور احساس پروگرام کو بھی عوام کے سامنے اجاگر کیا جائے۔ کرپشن پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا۔ نیب آرڈیننس سے متعلق حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا گیا، جس نے کرپشن کی وہ سزا بھگتے گا، احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، نیب قوانین میں اصلاحات خود اپوزیشن کا بھی مطالبہ رہا ہے، لیکن اپوزیشن پارلیمنٹ میں قانون سازی کے بجائے ذاتی کیسز کا دفاع کرتی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ معاشی ٹیم کی محنت کی بدولت 2019میں معیشت کو استحکام ملا، 2020میں عام آدمی کو معیشت کی بہتری کے ثمرات ملیں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سال 2019 میں حکومتی کامیابیو ں اور مجموعی کارکردگی عوام کے سامنے لا ئی جائے گی۔ معاشی ٹیم کی محنت کی بدولت 2019میں معیشت کو استحکام ملا، 2020میں عام آدمی کو معیشت کی بہتری کے ثمرات ملیں گے۔


ای پیپر