شہروز اور سائرہ کی طلاق ہوچکی یا نہیں؟بہروز سبزواری نے سب کچھ بتا دیا
30 دسمبر 2019 (16:42) 2019-12-30

کراچی :شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز کے درمیان علیحدگی کی خبریں کئی روز سے سامنے آرہی ہیں البتہ دونوں اداکاروں نے اب تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔جہاں سوشل میڈیا پر دونوں اداکاروں کی طلاق کی افواہیں سامنے آرہی ہیں وہیں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ دونوں اداکاروں میں ماڈل صدف کنول کی وجہ سے علیحدگی ہوئی ہے۔کچھ صارفین نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ دونوں اداکار گزشتہ 6 ماہ سے ایک ساتھ نہیں رہ رہے۔

البتہ اب اداکار شہروز سبزواری کے والد نامور اداکار بہروز سبزواری نے ان دونوں کی طلاق کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے اور سائرہ کے درمیان طلاق کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی گھر نہیں جہاں جھگڑا نہ ہوتا ہو اور ان دونوں کے درمیان بھی معمولی ناراضی ہے اور امید ہے کہ یہ جلد ختم ہوجائے گی۔

معروف اداکار نے یہ بھی واضح کیا کہ سائرہ کے والد کی طبعیت کچھ دنوں سے ٹھیک نہیں اور یہی وجہ ہے کہ سائرہ ان کے پاس رہ رہی ہیں۔خیال رہے کہ سائرہ اور شہروز نے 2012 میں پسند کی شادی کی تھی۔ سائرہ اور شہروز کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز دونوں اداکار اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔


ای پیپر