فوٹو بشکریہ فیس بک

شاہ محمود قریشی کی قطر میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سے ملاقات
30 دسمبر 2018 (17:36) 2018-12-30

دوحہ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قطر میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن الثانی سے ملاقات ۔ ملاقات میں باہمی روابط میں فروغ سمیت خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قطر کے وزیرخارجہ نے افغانستان سمیت علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کا دو طرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

پاکستان نے 2022 میں فیفاورلڈ کپ میں قطر کو ہر قسم کے تعاون کی پیش کش کر دی۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ سرکاری دورہ پر صبح قطر پہنچے تھے۔


ای پیپر