فوٹو بشکریہ فیس بک

سائیں سرکار کیسے بچائیں ؟؟؟ مفاہمت کے بادشاہ نے جوڑ توڑ کا محاذ سنبھال لیا
30 دسمبر 2018 (16:59) 2018-12-30

کراچی: سندھ میں حکومت کیسے بچائیں؟ جے آئی ٹی رپورٹ اور ای سی ایل میں شامل ناموں پر کیا حکمت عملی اپنائیں؟ مفاہمت کے بادشاہ نے جوڑ توڑ کا محاذ سنبھال لیا۔

کراچی کے بلاول ہاؤس میں سابق صدر آصف زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات جاری، دیگر سینئر پارٹی رہنماؤں سے بھی صلاح مشورے شروع کردیئے۔ اہم بیٹھک میں پارٹی کے مرکزی اور صوبائی رہنماؤں کے علاوہ قانونی ماہرین بھی شریک ہوئے۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب کہتے ہیں پانچ مہینوں نے ثابت کردیا پی ٹی آئی تباہی کا نام ہے۔ باتیں بہت کرلیں تبدیلی سرکار اب کچھ کرکے دکھائے ورنہ لوگ جوتے ماریں گے۔ پیپلزپارٹی نے وزیر اعظم سمیت حکومتی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

فرحت اللہ بابر نے بھی وزیرمملکت داخلہ شہریار آفریدی سے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سمیت پرویز خٹک، عبدالعلیم خان، جہانگیرترین، خالد مقبول صدیقی، فہمید مرزا اور عاطف خان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔ تمام حکومتی رہنماؤں کے خلاف مختلف معاملات میں تحقیقات جاری ہیں۔


ای پیپر