مسلم لیگ ن کا یوم تاسیس، ماڈل ٹاؤن کے مرکزی دفتر میں تقریب منسوخ
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
30 دسمبر 2018 (16:26) 2018-12-30

لاہور: مسلم لیگ ن کا یوم تاسیس آج انتہائی سادگی سے منایا گیا، سیاسی اور قانونی وجوہات کی بناء پر ماڈل ٹاؤن کے مرکزی دفتر میں تقریب منسوخ کر دی گئی۔

مسلم لیگ ن کا یوم تاسیس، نواز شریف کو سزا ہونے کے باعث مرکزی تقریب منعقد نہیں کی گئی۔ مقامی سطح پر ہونے والی تقریبات میں رہنماؤں اور کارکنوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

نارووال میں ہونے والی تقریب میں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کا اور مسلم لیگ پاکستان کیلئے ہے۔ جیلیں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ انہوں نے نواز شریف کو قائد اعظم کا سپاہی قرار دیا، کہتے ہیں اگر الیکشن شفاف ہوتا تو ن لیگ ہی برسر اقتدار ہوتی۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنما ن لیگ پرویز ملک بولے، نواز شریف کی جد و جہد کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے، اپنے حق کیلئے سڑکوں پر بھی آنا پڑا تو آئیں گے۔ نواز شریف نے ہمیشہ ملک کی ترقی کیلئے سوچا اور اصولوں کی سیاست کی۔


ای پیپر