فوٹو بشکریہ فیس بک

امریکا میں سائبر حملہ، درجنوں اخبارات کی پرنٹنگ و ترسیل متاثر
30 دسمبر 2018 (15:30) 2018-12-30

نیویارک: امریکا میں سائبر حملے سے درجنوں اخبارات کی پرنٹنگ و ترسیل متاثر ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق سائبر حملے کا ہدف لاس اینجلس ٹائمز کا پرنٹنگ پلانٹ تھا۔ متاثرہ پرنٹنگ پلانٹ شیئر کرنے سے دیگر پرنٹ میڈیا بھی سائبر وائرس سے متاثر ہوا۔ حملے سے دی ٹائمز، ٹریبیون، سن اور دیگر اخبارات کی ترسیل میں تاخیر ہوئی۔ وال اسٹریٹ جنرل، دی ویسٹ کوسٹ ایڈیشنز اور نیو یارک ٹائمز بھی متاثر ہوا۔

امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ سائبر حملہ امریکا سے باہر کیا گیا۔


ای پیپر