محکمہ موسمیات نے منگل سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
30 دسمبر 2018 (10:59) 2018-12-30

لاہور: ملک بھر میں ٹھٹھرتی سردی کی لہر برقرار، خیبرپختونخوا، وسطی اور جنوبی پنجاب میں آج بھی دھند کا راج۔ محکمہ موسمیات نے منگل سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پرسوں پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بادل جم کر برسیں گے۔ بارشوں کا سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا۔

ملک بھر میں سردی کے ڈیرے، پشاور، قصور، پتوکی، ساہیوال، لودھراں میاں چنوں اور خانیوال، فیصل آباد، پنڈھی بھٹیاں، ملتان، بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب کے بیشترشہروں میں آج بھی دھند چھائی رہی، قومی شاہراوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

ادھر بالائی علاقوں میں یخ بستہ ہواوں نے خون جما دینے والی سردی کی کیفیت طاری کر دی۔ اسکردو میں درجہ حرارت منفی 14 ڈگری تک جاگرا۔


ای پیپر