فوٹو بشکریہ فیس بک

سندھ مشن میں تیزی آگئی، سرکار گرانی اور بنانی کیسے ہے؟؟ جوڑ توڑ شروع
30 دسمبر 2018 (10:34) 2018-12-30

کراچی: سندھ میں پی ٹی آئی حکومت گرانے، تو پیپلزپارٹی اپنی سرکار بچانے کی سرتوڑ کوششوں میں لگ گئی۔

سندھ مشن میں تیزی آگئی، سرکار گرانی اور بنانی کیسے ہے؟؟ تحریک انصاف نے کھلاڑیوں کا رخ سندھ کی طرف کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے خود بھی کراچی جانے کی تیاری پکڑ لی، پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت دیگر سیاستدانوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ سردار علی گوہر مہر سے ٹیلیفونک گفتگو، وزیراعظم نے سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر دیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر شہریار آفریدی اور حلیم عادل شیخ کے ہمراہ سردار علی گوہر مہر سے ملے۔ ایم کیو ایم سے بھی بیٹھک سجائی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے پیپلزپارٹی پر تنقیدی نشتر چلا دیئے۔ ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو چوروں کی پارٹی کہہ دیا۔

ادھر پیپلزپارٹی نے بھی تیر، تیز کر لئے اپنی حکومت بچانے کیلئے پورا زور لگا دیا۔ روٹھوں کو منانے اور ساتھیوں کو پکا کرنے کیلئے سینئر جیالوں کو میدان میں اتار دیا۔

فواد چودھری بھی 31 دسمبر کو کراچی اتریں گے۔ وفاقی وزیراطلاعات سکھر، بدین اور لاڑکانہ بھی جائیں گے۔ سوموار کو گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت پی ٹی آئی قیادت سے بیٹھک سجائیں گے،غوث بخش مہر، علی محمد مہر، لیاقت جتوئی اور ایاز پلیجو سے بھی میٹنگ کریں گے۔ فواد چوہدری نے امیر علی بھٹو، ذوالفقار مرزا اور دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں طے کر رکھی ہیں۔


ای پیپر