سعودی عرب حکومت نے کفیلوں کو وارننگ دیدی
30 اگست 2020 (10:33) 2020-08-30

ریاض: سعودی عرب میں غیرملکیوں کو اپنے نام سے کاروبار کرانے والے سعودیوں کو اصلاح حال کے لیے 180 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق   سعودی وزارت تجارت اور وزارت داخلہ نے ملک بھر میں میں غیرملکیوں کو اپنے نام سے کاروبار کرانے والے مقامی افراد سے کہا ہے کہ  وہ 60 روز کے اندر افرادی قوت و سماجی بہبود، سرمایہ کاری کی وزارتوں اور منفرد اقامہ مرکز کے ساتھ تعاون سے اصلاح حال کا لائحہ عمل جاری کریں۔نئے قانون میں یہ وضاحت کردی گئی ہے کہ تجارتی پردہ پوشی میں ملوث جن افراد کو انکم ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا ہے اس میں وہ افراد شامل نہیں ہوں گے۔

جنہوں نے تجارتی پردہ پوشی کا جرم نئے قانون کے اجرا کے بعد کیا ہوگا اور جو تجارتی پردہ پوشی کے مجرم پائے جائیں گے یا جن کا کیس پبلک پراسیکیوشن یا متعلقہ عدالت کو بھیج دیا گیا ہوگا۔واضح  رہے کہ تجارتی پردہ پوشی جرائم کے انسداد کے نئے قانون نے متعلقہ سرکاری اداروں کو یہ اختیار دیا ہے کہ وزارت تجارت کے علاوہ وہ بھی تجارتی پردہ پوشی کی خلاف ورزیوں اور جرائم کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں۔


ای پیپر