سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن:   Image Source : Twitter
30 اگست 2019 (17:49) 2019-08-30

لاہور :نیب لاہور نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے غیر قانونی بھرتی سکینڈ ل کیس میں وارنٹ گرفتاری جا ری کر دئیے ،احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف کی حاضری سے مستشنیٰ کی درخواست نامنظور کر دی ۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ راجہ پرویز اشرف ناسازی طبیعت کے باعث پیش نہیں ہو سکے،جج جواد الحسن گوجرانوالہ الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی( گیپکو) میں غیر قانونی بھرتی اسکینڈل سے متعلق کیس کی سماعت کی،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کیس کا فیصلہ ہونے والا ہے، گزشتہ کئی سماعتوں سے راجہ پرویز اشرف عدالت میں پیش نہیں ہو رہے،عدالت نے رہنما پیپلزپارٹی کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

عدالت نے راجہ پرویز اشرف کو پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دے دیا۔


ای پیپر