فوٹو بشکریہ فیس بک

مودی سن لے، اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے، پاک فوج تیار ہے: عمران خان
30 اگست 2019 (14:01) 2019-08-30

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا مودی سن لے، اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے، پاک فوج تیار ہے۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج سارا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، آزادی کیلئے آخری دم تک ساتھ دیں گے۔ آر ایس ایس کے نظریے نے بھارت پر قبضہ کرلیا، بھارت کو سبق سکھانے کا وقت آگیا ہے، ہر فورم پر کشمیر کی جنگ لڑوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی اپنے تکبر میں جو کر بیٹھا ہے اب کشمیر آزاد ہوگا۔ مسلمانوں پر ظلم ہونے پر بین الاقوامی انصاف دینے والے ادارے خاموش رہتے ہی۔ دنیا کو بتا رہے ہیں کہ بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے آزاد کشمیر میں کچھ نہ کچھ کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 2 ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے ہوں گی تو پوری دنیا کو نقصان ہوگا، جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اجاگر کروں گا۔


ای پیپر