کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہر پاکستانی آج سڑکوں پر نکلے: عمران خان
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
30 اگست 2019 (09:55) 2019-08-30

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہر پاکستانی آج سڑکوں پر نکلے۔

تفصیلات کے مطابق دن 12 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک وفاقی دارالحکومت سمیت پورے ملک میں ٹریفک سگنل سرخ ہوجائیں گے، سائرن بجائیں جائیں گے، قومی اور کشمیری ترانہ پڑھا جائے گا، اور پوری قوم ’’کشمیر آور ‘‘ منائے گی۔ ملک بھر میں بھارت کیخلاف احتجاجی ریلیاں نکالیں جائیں گی۔ کشمیر آور کی مرکزی تقریب ڈی چوک پر ہوگی۔

وزیر اعظم شاہراہ دستور پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرینگے۔ نماز جمعہ کے اجتماعات میں کشمیریوں کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی


ای پیپر