فائل فوٹو

مون سون کا آخری اسپیل، ملک کے بیشتر علاقوں میں بھی آج بارش کا امکان
30 اگست 2019 (09:42) 2019-08-30

لاہور: مون سون کا آخری اسپیل، اسلام آباد میں تیز بارش ہوئی، ملک کے بیشتر علاقوں میں بھی آج بارش کا امکان۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی بارش ہوگی، پچاس سے ستر ملی میٹر کی بارش سے اربن فلڈنگ کا خدشہ، وارننگ جاری، بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ایمرجنسی نافذ۔

اندرون سندھ میں بادل آج بھی برسیں گے، ٹھٹھہ، بدین، سانگھڑ اور دادو سمیت آٹھ اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی۔ لاہور، فیصل آباد، سرگودھا سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں آج بادل برسیں گے۔

خیبر پختونخوا میں پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ اور قلات میں آج بارش متوقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے باقی حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔


ای پیپر