فوٹو بشکریہ فیس بک

شاہین آفریدی ڈینگی بخار کے باعث پری سیزن کیمپ سے باہر ہوگئے
30 اگست 2019 (09:28) 2019-08-30

لاہور: کرکٹ فینز کیلئے بری خبر ، شاہین آفریدی ڈینگی بخار کے باعث پری سیزن کیمپ سے باہر ہوگئے۔

فاسٹ بولر گذشتہ روز سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، دوسری جانب فخر زمان گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں، انجری کے باعث فخر زمان نے تاحال کیمپ میں نیٹ پریکٹس کا آغاز نہیں کیا، گذشتہ روز فخر زمان کے دائیں گھٹنے کا ایم آر آئی اسکین کروایا گیا۔


ای پیپر