Source : Social Media

گستاخانہ خاکوں کیخلاف وزیر اعظم عمران خان کا رات گئے اہم ویڈیو پیغام
30 اگست 2018 (23:58) 2018-08-30

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام مسلمان اس کی مذمت کرتے ہیں یہ صرف پاکستان میں بسنے والے مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کا دل دکھا ہے ،نبی کریم ﷺ ہر مسلمان کے دل میں بستے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے جاری کئے گئے وڈیومیں کہا گیا ہے کہ جو ہالینڈ کے اندر خاکے نکلے جس میں ہمارے نبی کی شان میں گستاخی کی گئی ،نبی کریم?مسلمانوں کے دل میں رہتے ہیں،جب کوئی نبیﷺکی شان میں گستاخی کرتاہے توتمام مسلمانوں کوتکلیف ہوتی ہے،مسئلہ یہ ہے کہ مغرب کے لوگوں کو اس چیز کی سمجھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم انہیں تب سمجھا سکیں گے جب ایک مسلمان ملک ان کے سفیر کو بلا کر اس کے سامنے احتجاج نہ کرے،تمام مسلمان مل کر اوآئی سی کے پلیٹ فارم سے اقوام متحدہ میں بتائے کہ ہمیں ان کے اس فعل سے کتنی تکلیف ہوتی ہے جب بار بار ہمارے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کی جاتی ہے ،جب ہم سب ملک کر ایک پیج پر آکر ان کے سامنے احتجاج کریں گے تو تب ہی یہ سب رکے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے شاہ محمود قریشی سے کہ دیا ہے انہوں نے کئی مسلمان ملک جو کہ او آئی سی کے ممبر ہیں ان سے رابطے کرنا شروع کر دئے ہیں ،اقوام متحدہ میں وہ میٹنگز کریں گے اور انشاءاللہ ہم بھرپور احتجاج کر کے انہیں سمجھائیں گے کہ جو تھوڑے لوگ یہ سب فتنہ کرتے ہیں اور اکثریت کو اس کا علم نہیں اور وہ اسلام کو بر بھلا کہنا شروع کر دیتے ہیں ہم انہیں سمجھائیں گے بھی اور احتجاج بھی کریں گے۔انشا ءاللہ ہم کامیاب ہوں گے۔


ای پیپر