Source : Social Media

وزیر اعظم عمران خان کا دورہ جی ایچ کیو انتہائی زبردست رہا :فواد چوہدری
30 اگست 2018 (23:33) 2018-08-30

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو کا دورہ انتہائی زبردست رہا اور کابینہ ارکان کو دنیا کی بہترین فوجی کمان سے ملاقات پر فخر ہے،ہم تمام ریاستی اداروں کے درمیان قریبی روابط اور تعاون کے ذریعے ہم پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہوں گے۔جمعرات کو وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کے ہیڈکوارٹرز ( جی ایچ کیو )کا دورہ کیا جہاں ان کی آمد کے موقع پرپاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم عمران خان کا جی ایچ کیو کا پہلا دورہ ہی تاریخی ثابت ہو ا اور ملکی 71سالہ تاریخ میں پہلے ایسا کوئی واقع دیکھنے میں نہیں آیا ،نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے جی ایچ کیو میں اجلاس کی بذات خود صدارت کی اور یہ ہی وہ تبدیلی ہے جو آج ہمیں جی ایچ کیو کے اندر بھی دکھائی دی ہے.

یہ سب باتیں صرف باتیں ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر یہ تمام ویڈیو اور تصاویر بھی وائرل ہیں جس میں دکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان اس کرسی پر بیٹھے ہیں جہاں پر غالبا آرمی چیف کور کمانڈر کانفرنس کی صدارت بھی کرتے ہیں ۔

لیکن آج سب کچھ الگ ہی منظر تھا ۔نجی ٹی وی اینکر کے مطابق ماضی میں بھی وزرائے اعظم جی ایچ کیو کا دورہ کرتے رہے ہیںلیکن ایسا پروٹوکول پہلی دفعہ دیکھنے میں آیا ہے ،ماضی میں وزیر اعظم کو چیئرمین کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت کرتے رہے ہیں نجی ٹی وی اینکر کے مطابق یہ وہ تبدیلی ہے جو آج جی ایچ کیو کے اندر بھی نظر آ رہی ہے اور لگتا ہے کہ واقعی ملک کی سویلین اور ملٹری قیادت ایک ہی پیج پر ہیں اور جو ملک کو درپیش انٹرنل اور ایکسٹرنل چیلنجز ہیں ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا ئیگا ۔

قبل ازیں ترجمان پاک فوج نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ وزیراعظم عمران خان جی ایچ کیو پہنچے تو ان کے ہمراہ وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر مملکت برائے داخلہ بھی تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کو دفاع، اندرونی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی ۔اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا بھی بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو کا دورہ زبردست رہا، وزیر اعظم اور کابینہ ارکان کو دنیا کی بہترین فوج کی کمانڈ سے ملاقات پر فخر ہے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ جی ایچ کیو میں تفصیلی بریفنگ انتہائی اہمیت کی حامل ہے، تمام ریاستی اداروں کے درمیان قریبی روابط اور تعاون کے ذریعے ہم پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہوں گے۔واضح رہے کہ2روز قبل سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی۔


ای پیپر