Source : Yahoo

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی کے امکانات
30 اگست 2018 (19:47) 2018-08-30

اسلام آباد:آئندہ ماہ پیٹرول سمیت دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے اور اس حوالے سے اوگرا نے دو تجاویز تیار کر لی ہیں۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی قدر میں استحکام کے بعد آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا نے 2 تجاویز تیار کرلی ہیں جس کے تحت ڈیزل پر جی ایس ٹی کی شرح 22 فیصد سے کم کرکے 17 فیصد کرنے کی تجویز ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے تیار کی جانے والی تجاویز منظور ہونے کی صورت میں ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں بھی خاصی کمی ہونے کا امکان ہے۔


ای پیپر