Source : Yahoo

چوہدری نثار کی حلف اٹھانے کی استدعا مسترد
30 اگست 2018 (17:03) 2018-08-30

لاہور:سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے 4 ارکان پنجاب اسمبلی کی صدارتی الیکشن سے پہلے حلف لینے کی استدعامسترد کردی ۔

تفصیلات کے مطابق آزاد رکن پنجاب اسمبلی چودھری نثار اور ن لیگ کے 3 ارکان نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی سے استدعا کی تھی کہ صدارتی الیکشن سے قبل ان سے حلف لیاجائے۔

چودھری پرویز الہی نے ان کی استدعا مسترد کردی اور کہا ہے کہ مذکورہ ارکان اسمبلی سے حلف صدارتی الیکشن کے بعد لیا جائے گا۔واضح رہے کہ صدارتی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اورصدارتی الیکشن کیلئے پولنگ 4 ستمبر کو ہو گی۔


ای پیپر