فوٹوبشکریہ فیس بک

صدارتی الیکشن کے الیکٹورل کالج میں نمبر گیم سامنے آگئی
30 اگست 2018 (15:29) 2018-08-30

اسلام آباد: صدارتی الیکشن کیلئے عارف علوی، اعتزاز احسن اور مولانا فضل الرحمان میدان میں رہ گئے جبکہ لیگی رہنما امیر مقام نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔

امیدواروں کی کامیابی کے لئے جوڑ توڑ جاری ہے۔ پی ٹی آئی وفد خیبر پختونخوا پہنچا ہے جبکہ مولانا فضل الرحمٰن کراچی سے کوئٹہ پہنچیں گے۔

ادھر خورشید شاہ نے اعتزاز احسن کا نام فواد چوہدری کے مشورے پر دینے کا انکشاف کردیا۔ اپوزیشن جماعتیں ایک امیدوار پر اب تک متفق نہ ہوسکیں، اس صورتحال سے حکومت کے امیدوار عارف علوی کی جیت یقینی نظر آنے لگی۔

صدارتی الیکشن کے الیکٹورل کالج میں نمبر گیم سامنے آگئی۔ عارف علوی کو 345 سے زائد ووٹ ملیں گے، مولانا فضل الرحمن کو 202 جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن کو 116 ووٹ مل سکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کل پہلی بار عارف علوی کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے، عمران خان کل اپنے پہلے دورے پر لاہور روانہ ہوں گے جہاں وہ صوبائی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے اور اراکین صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔


ای پیپر